مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی احثیت رکھتا ہے، ناصر شاہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر توانائی و منصوبہ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو سماجی تحافظ ، تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے صوباٸ حکومت چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے یہ بات انہوں نے یکم مٸ مزدوروں کے عالمی دن کے موقعہ پر اپنے بیان میں کہی ناصر شاہ نے محنت کشوں کو یکم مٸ کی مناسبت سے خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی احثیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ یکم مٸ محنت کشوں کی عظیم قربانیوں کا دن ہے پیپلز پارٹی نے اپنے آغاز سے مزدور طبقے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر جدوجہد کی ہے صوباٸ حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار مقرر کی قاٸد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کو یونین سازی کا حق دیا ای او بی آٸ جیسا فلاحی ادارہ قاٸم کیا شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے پہلے دورحکومت میں وزیر اعظم کا حلف اٹھاتے ہی دور آمریت میں گرفتار مزدور رہنماوں کی آزادی کا حکم دیا صدر آصف علی زرداری کے پہلے دور حکومت میں مزدور مخالف شقوں کو آٸین سے حدف کیا گیا مزدوروں کی تنخواہوں اور پینشنز میں تاریخی اضافہ کیا گیا سندھ حکومت چیٸرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے آج بھی پرعزم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں