پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کریں‌گے- شرجیل میمن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اُنہوں کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو آرام دہ ای وی ٹیکسی سروس فراہمی کیلئے محکمۂ سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس۔ای۔ڈی۔ایف) ای وی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی خواہشمند کمپنیوں کو کائبور (KIBOR) سبسڈی فراہم کررہی ہے ۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا بھر میں ای وی ٹیکسی سروس فعال ہے اور سندھ حکومت صوبے میں نجی شعبے کے تعاون سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ماحول دوست ای وی ٹیکسی سروس شروع کرنا چاہتی ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ماحول دوست ای وی ٹیکسی سے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی ۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی سروس ڈرائیورز کو روزگار کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی ۔ کیونکہ ایک ٹیکسی کو کم از کم دو ڈرائیور چلائیں گے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے محفوظ ای وی ٹیکسی سروس کیلئے ٹیکسی چلانے والے ڈرائیور
کی مناسب تربیت ، ان کے کیریکٹر سرٹیفیکیٹ اور پولیس ویری فیکیشن کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر نے ای وی ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو محکمۂ سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مراعات کے بارے میں آگاہ کیا۔

اجلاس میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ای وی ٹیکسی منصوبے میں سندھ حکومت کے ساتھ ساتھ ، بینک اور نجی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری میں شرکت کرسکتے ہیں اور اس ضمن میں خواہشمند پارٹیاں اپنی تجاویز جلد از جلد جمع کرادیں, ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے چنگچی رکشہ سروس کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں