کمشنرکراچی سید حسن نقوی کا کیماڑی اور ملیر کے مختلف علاقوں کا 4 گھنٹے تک طویل دورہ

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کمشنرکراچی سید حسن نقوی نے کیماڑی اور ملیر کے مختلف علاقوں کا 4 گھنٹے تک طویل دورہ کیا دورے میں ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ ،ڈ پٹی کمشنرکیماڑی راجہ طارق چانڈیو، کے پی ٹی کے بریگیڈئیر محمد یونس،کسٹمز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران سیکریٹری آرٹی اے اور سیکریٹری پی ٹی اے،ٹرانسپورٹ تنظیموں کے نشاد جعفری، غلام یاسین نیازی ، ملک شیر اعوان، اور متعدد رہنما شامل تھے۔ کمشنر کراچی کا دورے کا مقصد شہر سے باہر بھاری گاڑیوں کے لیے اڈے قیام کرنے کےلئے زمین کی تلاش تھی اس سلسلے میں کمشنر نے کیماڑی میں چائنا پورٹ اور ناردرن بائی پاس پر ٹرانسپورٹ تنظیموں کی مشاورت سے ان مقامات کے حصول کے لئے حکام بالا تک رسائی پہنچانے کا وعدہ کیا انھوں نے دورے میں بہت تفصیل کے ساتھ ان مقامات کی مشکلات سے متعلق افسران سے معلومات لیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کیماڑی کو ٹرانسپورٹ تنظیموں کے تعاون سے ہاکس بے روڈکے دونوں اطراف سے تجاوزات کے خاتمے کے احکامات جاری کئے کمشنر کراچی نے ہاکس بے پرڈپلو میٹ سوسائٹی اور قونصل خانوں کے لئے تجویز کردہ زمین کا بھی تفصیل کے ساتھ دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر کو خصوصی ہدایت جاری کیں انھوں نے اسی سلسلے میں متعلقہ افسران سے موقع پر ہی ایک گھنٹے تک اجلاس کیا ،کمشنر کراچی نے کیماڑی کی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ تجویز کردہ ٹرک اسٹینڈ اور ڈپلومیٹ سوسائٹی کے لئے ماسٹر پلان بھی جلد از جلد تیار کریں۔کمشنرکراچی کے اس دورے میں AC کیماڑی مدیحہ ناریجو، AC ماڑی پوری غلام محی الدین،دونوں اضلاع کے مختیار کار بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں