میانوالی: اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار

میاں والی (ایچ آراین ڈبلیو) موبائلز سکواڈ ناکہ بابو صابو کی بڑی کارروائی۔ میانوالی اپنے ہی گھر میں واردات کرنیوالی لڑکی آشنا سمیت گرفتار۔ ناکہ پر موجود جوانوں نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جوڑے کو مشکوک حرکات پر چیک کیا۔ لڑکی شادی شدہ ہے،اپنے آشنا کیساتھ ملکر گھر میں واردات کی۔ڈی ایس پی مبشر اعوان نے بتایا کہ دونوں میانوالی کے رہائشی ہیں،قبضہ سے 3 تولہ طلائی زیورات، 6 لاکھ کیش برآمد۔

لڑکی اور اس کے آشنا پر میانوالی کے تھانہ موسی خیل میں مقدمہ درج ہے۔ترجمان

ڈی ایس پی مبشر اعوان نے میانوالی پولیس کو لڑکی اور ساتھی کی گرفتاری سے مطلع کردیا۔

ملزمان شہزاد اور مصباح کارروائی کیلئے تھانہ شیراکوٹ کے حوالے۔

صوبائی دارالحکومت میں قائم ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری ہے۔ایس پی موبائلز ارسلان زاہد

ای پولیس ایپ کی مدد سے مجرمان کی شناخت کا عمل جاری رہے گا۔ارسلان زاہد

اپنا تبصرہ بھیجیں