لاڑکانہ پولیس نے کوٸٹہ کا رہاٸشی اغوا ہونے سے بچالیا

لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) صوبہ بلوچستان کےشہر کوٸٹہ کے رہاٸشی کو اغوا ہونے سے بچالیا گیا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب صاحب کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں کشمور پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی۔

کوئٹہ، بلوچستان کا رہائشی عبدالرشید پٹھان کاروبار کرنے کے جھانسے گیھلپور کچے کی طرف جا رہا تھا.
جس کو ٹیکنیکل اطلاع کی مدد سے بچالیا گیا۔
ٹیکنیکل اطلاع پر پولیس نے تھانہ گیھلپور کی حدود میں ناکابندی کروائی اور اغوا ہونے سے ایک آدمی کو بچالیا۔

عوام الناس سے التماس ہے کہ فیک کالز، میسجز کہ ذریعے کچے کی طرف نہ جائیں۔
اگر آپ کو دوستی، شادی، نوکری، سستے دام پہ گاڑی، مال مویشی یا دوسرے جھانسوں میں پھنسانے کے لیا کال آٸے, تو فوری مقامی پولیس کو اطلاع کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں