**کراچی:** (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ **نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس** کی بروقت کارروائی کے دوران **ڈکیتی کے واقعے میں ایک ملزم گرفتار** کر لیا گیا، جبکہ اس کا **ساتھی فرار** ہو گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق کارروائی **بیرون مکان نمبر 168، نزد اسکول، کچی آبادی خمیسہ گوٹھ سیکٹر 5-F نیو کراچی** میں عمل میں لائی گئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت **احسان ولد عبدالفتح** کے نام سے ہوئی۔ واردات میں ملوث فراری ملزم **شہراز عرف شعیب ولد نامعلوم** کی تلاش جاری ہے۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے **ایک عدد 30 بور پستول (نمبر رگڑا ہوا)، دو زندہ راؤنڈز اور لوڈ میگزین** برآمد ہوئے۔
ملزم کے خلاف **مقدمہ الزام نمبر 57/58-2026** بجرم دفعات **397/34، 23(i)A** درج کیا گیا ہے اور **مزید تفتیش جاری** ہے۔


