46

کراچی: اتحاد ٹاؤن سے خاتون اور بچوں کا کامیاب بازیابی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) **انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی، ساؤتھ زون کراچی:** تفتیشی ٹیم نے **تھانہ اتحاد ٹاؤن** کی تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور اس کے **دو بچوں کو بحفاظت بازیاب** کر لیا۔

توحید رحمٰن میمن کے مطابق، خاتون اور دو بچے **اتحاد ٹاؤن کے علاقے سے لاپتہ** ہو گئے تھے۔ خاتون اور بچوں کے اغواء کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں **نامعلوم ملزمان کے خلاف** درج کیا گیا تھا۔

تفتیشی ٹیم نے تکنیکی کارروائی کے دوران **مغویہ سعدیہ، 08 سالہ محراب اور 03 سالہ روحان** کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔ واقعے کے حوالے سے **مزید تفتیش جاری** ہے۔

*ایس ایس پی کیماڑی انوسٹی گیشن*
*توحید رحمٰن میمن*

📢 **HRNW کی آزاد اور شفاف صحافت کو جاری رکھنے کے لیے آپ کا تعاون ضروری ہے۔**
ہمیں سپورٹ کریں: 👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں