ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے کمسن بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے کا مقدمہ میں ملزم افضل کو مجموعی طور پر ساڑھے 26 سال قید بامشقت کی سزا سنادی
عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید ایک سال قید کاٹنی ہوگی
ملزم کے خلاف متاثرہ بچی کی والدہ نے مقدمہ درج کروایا تھا، بچی ناشتا لینے ہوٹل گئی تو ملزم پیسوں کا لالچ دیکر اسے اپنے گھر لے گیا، پراسیکیوٹر حنا ناز لے مطابقکپڑے اتار کر زیادتی کی کوشش کی تو بچی نے شور مچادیا جس پر ملزم نے اسے چھوڑ دیا،
ملزم ہوٹل پر کام کرتا تھا اور قریب ہی اُسکا گھر تھا، ملزم کے وکیل کے دلائل اور ملزم کے بیان میں تضاد ہے، عدالت نے کہا کہ ملزم کے وکیل کے مطابق بچی کے والدین اُدھار پر ناشتا لیتے تھے، ملزم نے بیان دیا کہ اُسکے اور مدعی کے بچوں کے درمیان جھگڑا تھا،
ملزم اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہا، ملزم کے خلاف وومن اینڈ چائلڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا


