46

سندھ ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کارکنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) **سندھ ہائیکورٹ:** تحریک انصاف کے کارکنوں کی **ایم پی او تھری** کے تحت نظر بندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کی **ایم پی او تھری کے تحت نظر بندی کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے** کی زبانی استدعا مسترد کر دی اور کہا کہ پہلے فریقین کے جوابات کا انتظار کیا جائے، پھر فیصلہ کیا جائے گا۔

عدالت نے فریقین کو **6 فروری** کے لیے نوٹس جاری کیے اور آئندہ سماعت تک **جواب طلب** کر لیا۔

یکم فروری کو **سندھ حکومت** نے ایم پی او تھری کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے **پی ٹی آئی کے 179 کارکنوں کی نظر بندی** کے احکامات جاری کیے تھے۔ درخواست میں یہ استدعا کی گئی کہ نوٹیفکیشن **کالعدم قرار دیا جائے**۔

درخواست میں **چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ پولیس** اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار تحریک انصاف کے وکلاء **علی طاہر اور حسنین علی چوہان** ہیں۔ تحریک انصاف نے 8 فروری کو **شٹر ڈاؤن ہڑتال اور پرامن احتجاج** کا اعلان بھی کیا تھا۔

📢 **HRNW کی آزاد اور شفاف صحافت کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کا تعاون اہم ہے۔**
ہمیں سپورٹ کریں: 👉 [hrnww.com/support-us](https://hrnww.com/support-us)

اپنا تبصرہ بھیجیں