کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) *ملیر کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ کی وارداتوں میں ملوث 1 ملزم کو گرفتار کرلیا۔*
پولیس نے دوران پیٹرولنگ کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ملیر کینٹ کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 1 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزم کی شناخت سید جمال کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزم تھانہ قائدآباد سمیت دیگر تھانوں کی حدود میں موٹرسائیکل چھنیے اور چوری کرنے کی واردتیں کرتا تھا۔
ملزم سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ سچل کی حدود سے سرقہ شدہ ہے، جسکا مقدمہ بھی درج ہے۔
گرفتار ملزم کا مزید کرمنل رکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
کینٹ پولیس نے گرفتار ملزم کو تفتیشی حکام کے سپرد کردیا ہے۔


