کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) *ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان* سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (NKATI) کے صدر فیصل معیز کی قیادت میں 8 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ نعیم حیدر، سینئر وائس پریزیڈنٹ شبیر اسماعیل، سعداللہ سید یاسر علی، سید عتیق الرحمن و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران نارتھ کراچی کے صنعتی علاقوں میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور جرائم کی روک تھام سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے، صنعتی علاقوں میں پولیس گشت مؤثر بنانے اور سیکیورٹی اقدامات مزید بہتر کرنے کی یقین دہانی کرائی، جبکہ پولیس اور نکاٹی کے درمیان قریبی رابطہ اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


