61

ایران پر حملے کیلئے اسرائیل امریکا پر دباؤ ڈال رہا ہے، ترکیہ

انقرہ(ایچ آراین ڈبلیو) ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اس بات کا مشاہدہ کر رہا ہے کہ اسرائیل، ایران پر فوجی حملہ کرنے کے لیے امریکا کو اکسا رہا ہے، تاہم ترکیہ خطے میں کسی نئی جنگ یا عدم استحکام کے حق میں نہیں ہے۔

ترکیہ کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں امن اور استحکام ترکیہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات تمام پڑوسی ممالک تک پھیل سکتے ہیں۔

ایران میں حالیہ مظاہروں کے دوران ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا ضیاع قابل تشویش ہے اور تمام فریقین کو تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

ترک وزیر خارجہ کے مطابق علاقائی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ایران کے جوہری پروگرام پرمذاکرات کا دوبارہ آغاز ناگزیر ہے اور سفارتی راستہ ہی پائیدارحل فراہم کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایران میں کسی بھی قسم کی غیر ملکی مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے اور خطے کے مسائل کو فوجی طاقت کے بجائے بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں