56

ایس ایس پی حیدرآباد کی اے ٹی ایف انچارج انسپکٹر فہیم فتح کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت

حیدرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو نے آج اے ٹی ایف انچارج انسپکٹر فہیم فتح کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

ایس ایس پی حیدرآباد نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

اس موقع پر ایس ایس پی حیدرآباد کا کہنا تھا کہ پولیس فورس اپنے افسران و اہلکاروں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں