53

اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہوگئی

تل ابیب (ایچ آراین ڈبلیو) اسرائیل کی آبادی ایک کروڑ دس لاکھ ہوگئی۔

گزشتہ سال کے دوران ایک لاکھ 74ہزار بچے پیدا ہوئے، پچاس ہزار مرے اور 28ہزار یہودی دوسرے ممالک سے ہجرت کرکے اسرائیل آئے۔
اسرائیلی آبادی کا77.7فیصد یہودی، 20.9فیصد غیر یہودی یعنی مسلمان، مسیحی اور دروز عرب جبکہ ڈھائی فیصد ملحد ہیں۔
ستائیس (27) فیصد اسرائیلی 18 سال سے کم عمر اور 13فیصد 65سال سے بڑے ہیں
حوالہ : مرکزی ادارہ شماریات، اسرائیل
نوٹ: غیرجانبدار ذرائع کے مطابق غزہ خونریزی کے بعد پچاس ہزار سے زاید اسرائیلی ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔اسکا ذکر اس رپورٹ میں نہیں۔ بعض عبرانی اخبارات ترک وطن کرنے والے اسرائیلیوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ بتا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں