کوٹ ادو(ایچ آراین ڈبلیو)انچارج جینڈر کرائم سب انسپکٹر صائمہ بتول نے تعینات ہوتے ہی اغواء اور زنا بالجبر کے چار زیر تفتیش مقدمات کو یکسو کر دیا اور محض دس دن کے اندر چار خواتین کو بازیاب کروا کر عدالت پیش کر دیا۔
مقدمات کی تفصیلات کے مطابق عاصمہ بتول (مقدمہ نمبر 1319/25)، طوبیٰ بی بی (مقدمہ نمبر 32/26)، جویریہ عباس (مقدمہ نمبر 1854/25) اور انعم بی بی (مقدمہ نمبر 1725/25) کو برآمد کیا گیا۔
سب انسپکٹر صائمہ بتول نے کئی عرصہ سے پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے کیس، انعم بشیر کو بھی بازیاب کروا کر وارثان کے حوالے کیا۔
صائمہ بتول نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں کو معاشرتی برائیوں سے بچانے کے لیے کونسلنگ اور رہنمائی کی اشد ضرورت ہے، اور والدین و اساتذہ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کے لیے دوستانہ ماحول اور بہتر تعلیم فراہم کریں تاکہ اغواء اور گھر چھوڑ جانے کے واقعات سے بچا جا سکے۔


