پیپلز پارٹی سندھ نے مختلف بلدیاتی خالی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے مختلف بلدیاتی خالی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ ضلع کونسل ٹنڈوالھیار کے چیئرمین کے لئے پیپلز پارٹی کے امیدوار میر سھیل تالپور ہونگے۔ نثار کھوڑو صدر پی پی پی سندھ نے کہا کہ سکھر کی جیئے شاہ ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین کے لئے عزیز اللہ مغل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ میونسپل کمیٹی نوشھروفیروز کے وائیس چیئرمین کے لئے عبدالوحید عباسی پیپلز پارٹی کے امیدوار ہونگے۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے تحت سندھ میں مختلف خالی بلدیاتی نشستوں پر 17 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں