کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی، مئی کے آغاز میں اچھی بارشوں کے امکانات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سمیت سندھ میں شدید گرمی، مئی کے آغاز میں اچھی بارشوں کے امکانات

اس وقت کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کا سلسلہ جاری ہے، جو آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، مئی کے آغاز میں ایک مؤثر مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہو سکتا ہے۔ اسی دوران سندھ اور راجستھان کے آس پاس ایک سرکولیشن (CC) بننے کا بھی امکان ہے۔

اس سسٹم کے نتیجے میں مئی کے ابتدائی 10 دنوں کے دوران سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارشیں متوقع ہیں، جبکہ کراچی میں بھی بارش کے امکانات بن رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں