کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) بلدیہ میں ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں پاکستان نیوی کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔
یہ حادثہ 10 وہیلر ٹرک کے موٹرسائیکل کو ٹکر مارنے کے نتیجے میں پیش آیا۔
موچکو تھانے کے اہلکار اسد زید نے بتایا کہ 35 سالہ اشفاق علی اور 34 سالہ سہیل احمد پاکستان نیوی کے ملازم تھے۔
اہلکار نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل پر سوار تھے جب جامعہ فاروقیہ مدرسے کے قریب رئیس گوٹھ میں ایک 10 وہیلر ٹرک نے انہیں ٹکر مار دی، انہیں ڈاکٹر روتھ فاؤ سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اشفاق کی موت کی تصدیق کر دی۔
دریں اثنا، ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج سپر ہائی وے پر کوئٹہ دربار ہوٹل کے قریب ایک وین الٹنے سے 25 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، بیان میں کہا گیا کہ لاش کو ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


