60

پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا

نئی دہلی(ایچ آراین ڈبلیو) پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عجلت اور غیرمعمولی انداز میں خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی منتقل کیا جا رہا ہے۔

نئی دہلی میں آرمی چیف، لیفٹیننٹ جنرل کی “کونسلنگ” کریں گے، راج ناتھ سنگھ نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جنرل افسر کی فوجی عدالت میں پیشی متوقع ہے، جنرل افسر کی غیرمعمولی منتقلی، دہلی میں ہائی پروفائل انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار نے پہلگام آپریشن کے بعد فوری طور پر پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار کر دیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کی طرف سے انکار پر مودی سرکار کا منصوبہ خاک میں مل گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں