کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)ایمرلڈ پبلشنگ برطانیہ نے ڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد کو عالمی سطح کے نمایاں محققین کی فہرست میں شامل کرلیاایمرلڈ پبلشنگ برطانیہ جو کہ دنیا بھر میں تحقیقی اشاعت کے ایک معتبر ادارے کے طور پر جانا جاتا ہے ہر سال ان محققین کی ایک خصوصی فہرست جاری کرتا ہے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں موثر اور اعلیٰ معیار کی تحقیق پیش کی ہواس فہرست کا مقصد ایسے محققین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے جو تحقیق کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے اور علم کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیںاس سال 2024-25میںپاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد کو ایمیرلڈ پبلشنگ یو کے نے مشرقِ وسطیٰ و شمالی افریقہ (MENA) ریجن کے ٹاپ 10 مصنفین میں شامل کیا ہے ان کی یہ محنت، علمی بصیرت اور تحقیقی میدان میں نمایاں خدمات کا اعتراف ہے جو نہ صرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے ڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد نے تحقیق کے میدان میں نہ صرف گراں قدر خدمات انجام دی ہیں بلکہ ان کی رہنمائی سے متعدد نوجوان اسکالرز کو اپنی علمی راہیں متعین کرنے میں بھی مدد ملی ہے ڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد کی علمی کاوشیں، تحقیقی مضامین، اور مختلف بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت نے پاکستان کو عالمی سطح پر تعلیمی شعبے میں ایک منفرد پہچان دی ہے ادارہ ایمیرلڈ پبلشنگ نے ان کی علمی وابستگی اور تحقیقی جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں اس نمایاں اعزاز سے نوازا ہےجو نہ صرف ڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد کے لیے بلکہ پورے علمی حلقے اور پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے اس موقع پرڈاکٹر محمد مجتبیٰ اسد کا کہناتھا کہ اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے یہ اعزاز عطا فرمایاایمرلڈ پبلشنگ کی عالمی فہرست میں شامل ہونا میرے لیے باعثِ فخر ہے میری یہ کامیابی میرے والدین، اساتذہ، ساتھیوں اور طلبہ کی دعاو¿ں کا نتیجہ ہے میں علم کی خدمت کا یہ سفر مزید اخلاص اور محنت کے ساتھ جاری رکھوں گا۔
56


