68

شوگر مل کے رہائشی کیمپس میں آگ، دو مزدور جاں بحق

کوٹ ادو(ایچ آراین ڈبلیو)شیخو شوگر مل سناواں کے زیر تعمیر یونٹ کے رہائشی کیمپس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی مزدور کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم حکام نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد آگ لگنے کے اسباب کا تعین کیا جائے گا۔

مقامی حکام نے مزدوروں اور رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آگ سے بچاؤ کے لیے ہنگامی اقدامات اختیار کریں اور کیمپس میں حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں