واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیشِ نظر کئی ممالک نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے فضائی آپریشنز عارضی طور پر روک دیے ہیں۔
فرانس کی فضائی کمپنیوں نے غیر یقینی صورتحال کے باعث مشرق وسطیٰ کے تمام آپریشنز معطل کر دیے ہیں تاکہ مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسی طرح نیدرلینڈز نے بھی متحدہ عرب امارات کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کشیدگی کے مزید بڑھنے کی صورت میں دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے بھی حفاظتی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔


