کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے ایک ہی نظام لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں چلنے والی تمام آن لائن ٹیکسی سروسز کے لیے ایک ہی نظام لانے اور ای وی ٹیکسی لانچ کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کا فیصلہ

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس، وزیر اعلٰی کے خصوصی معاون برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قاسم نوید قمر کی خصوصی شرکت

سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ایم ڈی کمال دایو نے بھی اجلاس میں شرکت کی

اجلاس میں موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کے قیام میں پیش رفت اور کراچی میں قائم موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

کراچی کے شہریوں کو معیاری، محفوظ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے،شرجیل انعام میمن

ای وی ٹیکسی سروس کے آغاز سے نہ صرف شہر کا ٹیکسی نظام بہتر ہوگا بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں بھی واضح کمی آئے گی، شرجیل انعام میمن

ہم کراچی میں ٹیکسی گاڑیوں کے نظام کو ایک مربوط اور جدید انداز میں ایک چھتری تلے لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، شرجیل انعام میمن

تمام ٹیکسی سروسزکو ایک چھتری تلے منظم کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو محفوظ، معیاری اور قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جا سکیں،شرجیل انعام میمن

ایک چھتری کے اقدام سے کرایوں، سروس کے معیار اور گاڑیوں کی انسپیکشن کے نظام میں بہتری آئے گی، شرجیل انعام میمن

اجلاس میں عوام کو آسان اقساط پر ای وی ٹیکسی گاڑیاں فراہم کرنے کے مختلف ماڈلز پر بھی غور کیا گیا

حکومت سندھ خواتین کو خود مختار بنانے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے،پہلے مرحلے میں ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار پنک اسکوٹیز مفت فراہم کی جائیں گی، شرجیل انعام میمن

اسکوٹیز کی فراہمی کے لیے تیز رفتار اقدامات جاری ہیں تاکہ خواتین کو سفری سہولت میں آسانی میسر آ سکے، شرجیل انعام میمن

ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں چلنے والی روایتی بسیں دیگر اضلاع میں منتقل کی جائیں اور شہر کا مکمل بس نظام ای وی بسز پر منتقل کیا جائے، شرجیل انعام میمن

کراچی کے شہریوں کے لیے ڈبل ڈیکر بسز رواں سال جون تک پہنچ جائیں گی، جبکہ نئی بسوں کی ایک بڑی کھیپ جون کے آخر یا جولائی کے اوائل میں متوقع ہے، شرجیل انعام میمن

کراچی میں ای وی گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس، پارکنگ اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی تیزی سے کام جاری ہے، شرجیل انعام میمن

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں عوام کے لیے نئی بسوں کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کروانے کی کوشش کی جائے گی، شرجیل انعام میمن

ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے مختلف مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو قائل کیا جا رہا ہے، قاسم نوید قمر

حکومت سندھ سرمایہ کاروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی، قاسم نوید قمر

اپنا تبصرہ بھیجیں