جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جامعہ کراچی کے قریب واٹر کارپوریشن کی 84 انچ قطر کی لائن سائفن نمبر 19 لیک ہوگئی، ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی نے متاثرہ لائن کی فوری مرمت کے احکامات جاری کر دیے،واٹر کارپوریشن نے پانی کے پریشر کو کم کردیا گیا ہے تاکہ مرمتی کام شروع کیا جا سکے، پانی کی مقدار میں کمی کے فوراً بعد مرمتی کام کا آغاز کیا جائے گا، ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ مرمت کا کام 24 گھنٹے مسلسل جاری رہے گا،مرمتی کام 96 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا، مرمتی کام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی،

متاثرہ علاقوں میں چنیسر ٹاؤن، جناح ٹاؤن، لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیرشاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی اور پی اے ایف بیس مسرور شامل ہیں، شہر کو یومیہ مجموعی طور پر 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے، مرمتی کام کے دوران شہر کو یومیہ 250 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، مرمتی کام کے باوجود شہر کو 400 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی، شہری پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں،

اپنا تبصرہ بھیجیں