کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ، غازی آباد کے قریب ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے کا حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو افراد، بشمول ایک بچہ، جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت 32 سالہ شبیر اور 10 سالہ آیان کے ناموں سے ہوئی ہے اور وہ باپ اور بیٹا ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


