61

کشمیر پر عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ فلاپ

ممبئی (ایچ آراین ڈبلیو) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ کو ریلیز ہونے کے آج تیسرے روز بھی فلم بینوں نے مسترد کر کے رکھ دیا۔

اداکار عمران ہاشمی کی پاکستان مخالف پروپیگنڈے پر مشتمل فلم ‘گراؤنڈ زیرو’ ویک اینڈ پر بھی باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔

اگرچہ فلم کو ناقدین کی جانب سے تعریفی جائزے ملے تھے اور پھر پہلگام واقعے میں بھی مودی نے پاکستان پر الزام دھر کر فلم کو اُڑان کا موقع فراہم کیا۔

اس کے باوجود یہ فلم شائقین کو سنیما گھروں تک کھینچنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تین دنوں میں فلم نے مجموعی طور پر صرف 5.20 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں