ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی ضلع میں کھلی کچہریاں،شکایات سن کرفوری ازالہ

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ نے تھانہ فرید نگر، تھانہ سٹی پاکپتن، تھانہ صدر پاکپتن اور تھانہ چکبیدی کے علاقے پل باہمنی میں کھلی کچہریاں لگائیں جہاں عوام نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او نے فوری ازالے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہریوں میں ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری انعام الحق، متعلقہ ایس ایچ اوز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے کہا کہ تھانوں سے باہر آ کر کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن انصاف کو عوام کے دروازے تک پہنچانا ہے۔

جاوید چدھڑ نے مزید کہا کہ پولیس اپنے اختیارات اور ریاستی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے۔ پاکپتن پولیس ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں