کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے کہا کہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات سیکیورٹی کی ناکامی ہیں۔ سیکیورٹی فورسز امن بحال کرنے کیلئے موثر کارروائی کریں۔بنوں اور خضدار میں حملے میں ملوث دہشت گردوں کو سخت سزا دی جائے۔ سیکیورٹی ایجنسیاں دہشت گردوں کے ساتھ ان کے سہولت کاروں کیخلاف بھی کارروائیاں کریں ۔ کراچی گرینڈ الائنس کے چیئرمین محمد اسلم خان نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے جوان سرحدوں کے محافظ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کے لواحقین کے دکھ میں ساتھ ہیں، تمام سیاستدان اور سیاسی ، مذہبی جماعتیں متحد ہو کر امن و امان کیلئے کام کریں۔ پاکستان میں عوام کی رائے کو ترجیح دی جائے۔


