57

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا کا موثر اقدامات

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق ضلع پاکپتن میں شہری سہولیات، صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور واسا مربوط حکمت عملی کے تحت بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے یہ بات واسا کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں شہر بھر میں پانی کی فراہمی، نکاسی آب، مین سیوریج لائنوں اور ہولز ڈرینز کی صفائی سمیت سیوریج کے دیگر مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے جامع سروے اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی، نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے تمام منصوبوں میں معیار، شفافیت اور مقررہ وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بلا تعطل سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آصف رضا نے کہا کہ واسا کی بہتر کارکردگی شہر میں صحت، صفائی اور شہری سہولیات کے معیار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہری شکایات کے فوری ازالے کے لیے مؤثر میکانزم فعال کیا جائے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں