کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سیشن کورٹ میں **معروف یوٹیوبر رجب بٹ** سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار **علی احمد** نے اپنے وکیل **میان منیب طارق** کے توسط سے عدالت میں درخواست جمع کروائی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ **سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزمان کو یوٹیوبر ڈکی بھائی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔**
درخواست کے مطابق **حیدر علی، مان ڈوگر اور رجب بٹ نے رجب بٹ کی گاڑی میں گھات لگا کر کارروائی کی۔** مزید کہا گیا کہ **ملزمان نے ڈکی بھائی کے بھائی منیب کو زبردستی اٹھایا، جس کے بعد رجب بٹ اور مان ڈوگر نے منیب کے منہ پر سیاہ کپڑا ڈال کر اسے گاڑی میں قید کر لیا، جبکہ حیدر علی نے پورا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔**
درخواست گزار نے کہا کہ **یہ عمل نہ صرف عوامی اخلاقیات کے خلاف ہے بلکہ عوامی امن و امان کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔** عدالت سے استدعا کی گئی کہ **واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔**
ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر **نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو طلب کر لیا** اور کیس کی سماعت **30 جنوری تک ملتوی کر دی۔**


