کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کا پہلا مرحلہ بروز پیر 5 مئی 2025ء سے شروع ہورہا ہے جس کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول و حصہ دوم کے امتحانات کے پہلے مرحلہ میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات بروز پیر 5 مئی 2025ء سے شروع ہورہے ہیں جو بروز جمعرات 29 مئی 2025ء تک جاری رہیں گے۔ صبح کی شفٹ میں 9بجے سے 12بجے تک سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور ہوم اکنامکس کے امتحانات منعقد ہوں گے جبکہ شام کی شفٹ میں 2بجے سے 5بجے تک سائنس جنرل کے امتحانات لیے جائیں گے۔


