کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) چئیرمین آباد محمد حسن بخشی کی زیر صدارت آباد ہاؤس میں ایکزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس منعقد، اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور بےبنیاد الزامات کی شدید مذمت کی گئی،
بھارتی عزائم کو مسترد اور قومی یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں،اجلاس میں شرکاء کی متفقہ قرارداد منظور، اجلاس میں آباد کی موجودہ کارکردگی،جاری منصوبہ جات اور مستقبل کی حکمت عملی پر غور،
آباد کے سینئر نائب چئیرمین سید افضل حمید، نائب چئیرمین طارق عزیر، چیئرمین برائےجنوبی ریجن احمد اویس تھانوی سمیت دیگر ممبران شریک، چئیرمین آباد محمد حسن بخشی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا
انہوں نے کہا کہ آباد تعمیراتی شعبےکی ترقی کیساتھ قومی مفادات کےتحفظ میں بھی بھرپور کردار ادا کرے گا،حسن بخشی نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بلڈرز اور ڈویلپرز سخت دباؤ اور مشکلات کا شکار ہیں،
بلڈرز کو اس وقت تجاوزات، قانونی پیچیدگیوں اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، بلڈرز کے مسائل کے حل کیلئے ہر سطح پر بھرپور کوششیں کر رہے ہیں، متعلقہ حکومتی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ تعمیراتی شعبے کو درپیش رکاوٹوں کا فوری تدارک کیا جاسکے،
حسن بخشی نے کہا کہ آباد مستقبل میں بھی بلڈرز اور ڈویلپرز کے مفادات کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا-


