چین(ایچ آراین ڈبلیو)ایک منفرد اور دلچسپ شادی کی تقریب میں دو جڑواں بھائیوں نے اپنی جڑواں بہنوں سے شادی کی، جسے سوشل میڈیا پر بے حد مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، 2022 میں دونوں بہنوں کی ان جڑواں بھائیوں سے پہلی ملاقات ہوئی، جس کے بعد ان کا تعلق مضبوط ہوتا گیا۔ شادی کی تقریب چین میں منعقد ہوئی اور اس کے مناظر اور تصاویر کو ایک کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں خاندانوں میں پہلے سے ہی چار جڑواں انکلز موجود ہیں، جس نے اس شادی کے منفرد ہونے کو مزید نمایاں کر دیا۔
یہ شادی نہ صرف خاندانوں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کے لیے بھی ایک حیرت انگیز اور انوکھا واقعہ بنی ہے، جس پر دنیا بھر میں تبصرے کیے جا رہے ہیں۔


