56

ایران کی جانب سے قتل کی کوشش کی صورت میں سخت ردعمل ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت نے انہیں قتل کرنے کی کوشش کی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا اور ایران کو مکمل تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ایران ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائے گا، تاہم اس حوالے سے انہوں نے پہلے ہی ایک نوٹیفکیشن تیار کر رکھا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

ٹرمپ کے اس بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی مبصرین نے اس پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں