وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صحت کے شعبے میں بڑے اقدامات کا اعلان

جھنگ(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جھنگ کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کارڈیک سرجری شروع کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے مریض بھی معیاری دل کی سرجری سے مستفید ہو سکیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا، جس سے شہری دور دراز علاقوں میں بیٹھے ہی ماہر ڈاکٹروں سے مشاورت اور علاج حاصل کر سکیں گے۔

لاہور: وزیراعلیٰ نے نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ کی مارچ 2026 سے تعمیر شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، جس سے صوبے میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ان اقدامات کو عوام کی سہولت اور صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں