کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں اور ایک پستول برآمد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اے وی ایل سی، سی آئی اے کراچی کی مزید کا روائیاں۔

تین موٹر سائیکل لفٹرملزمان گرفتار، کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری کی گئی تین موٹر سائیکلیں اور ایک پستول برآمد

کراچی: اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے مختلف کارروائیوں کے دوران تین موٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور ایک پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اے وی ایل سی بلدیہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کے عادی ملزم دلشاد کو گرفتار کیا اور اس کی نشاندہی پر پیر آباد کے علاقے سے سرقہ شدہ موٹر سائیکل نمبر KNS-588 برآمد کر لی گئی۔

دوسری جانب، اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن نے دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم سعد کو سرسید ٹاؤن کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر KMH-2122 سمیت گرفتار کرلیا۔

اسی طرح، اے وی ایل سی کلفٹن ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ممتاز کو گرفتار کرکے تھانہ ساحل کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹر سائیکل اور ایک غیر قانونی پستول برآمد کر لیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں