کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ویسٹ، تھانہ اقبال مارکیٹ پولیس نے اسٹریٹ کرائم و منشیات سپلائی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ پولیس نے یعقوب آباد قبرستان میں کاروائی کرکے موٹرسائیکل سوار 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 01 کلو چرس، موبائل فون اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان سے برآمدہ موٹرسائیکل بھی ممکنہ طور پر چوری/چھینی گئی ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان میں ذین العابدین ولد معین الدین اور محمد قیس ولد محمد قیصر شامل ہیں۔


