سکھر(ایچ آراین ڈبلیو)اروش ملک، 11 سالہ طالبہ اور سکھر کی رہائشی، نے انٹرنیشنل دی کوئنز کامن ویلتھ ایسے کمپٹیشن (The Queen’s Commonwealth Essay Competition) میں عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز ایوارڈ جیتا، اور پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کیا۔
اروش ملک کی اس کامیابی نے نہ صرف سکھر بلکہ پورے پاکستان کو فخر سے سر بلند کر دیا ہے۔ وہ پاکستان کی پہلی 11 سالہ طالبہ ہیں جنہوں نے عالمی مقابلے میں ملک کا نام روشن کیا اور نوجوان نسل کے لیے ایک حوصلہ افزا مثال قائم کی۔
اروش ملک کی کامیابی ثابت کرتی ہے کہ نوجوان ذہانت، محنت اور عزم کے ساتھ کسی بھی سطح پر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ عالمی میدان میں یہ اعزاز پاکستان کے تعلیمی معیار اور نوجوانوں کی قابلیت کا روشن آئینہ ہے۔ ایسے موقعے نوجوانوں میں خود اعتمادی بڑھانے اور ملک کی ساکھ مضبوط کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔


