68

گل پلازہ سانحہ: ریکارڈ غائب نہیں، سب محفوظ ہے — ایس بی سی اے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے گل پلازہ سے متعلق ریکارڈ غائب ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمارت کے تمام منظور شدہ نقشے، کمپلیشن پلان اور قانونی دستاویزات ادارے کے پاس محفوظ ہیں۔
ایس بی سی اے کے مطابق گل پلازہ 1979 میں تعمیر ہوا، 1998 میں ریوائزڈ پلان منظور ہوا جبکہ 2003 میں قواعد کے تحت ریگولرائز کیا گیا۔ 2005 میں جاری این او سی کے مطابق عمارت میں مجموعی طور پر 1102 دکانیں منظور شدہ ہیں اور بلڈنگ پلان میں سیڑھیوں اور 16 اخراجی راستوں کی نشاندہی موجود ہے۔
اتھارٹی نے شفاف تحقیقات اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں