کندھ کوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی کشمور نے بھی کچے میں بے رحم آپریشن کرنے کا اعلان کردیا- ایس ایس پی کشمور مراد گھانگھرو نے ڈاکووں کو پولیس کے سامنے پیش ہونے کا الٹیمیٹم دے دیا-کچے کے علائقوں میں رھنے والے ڈاکووں کو چاھیے وہ پولیس کے سامنے ھتھیار ڈال کر سرینڈر کریں-
جو ڈاکو ھتھیار ڈال کر پولیس کے سامنے پیش ہوگا اسے قانون کے مطابق ریایت دی جائے گی-اگر ڈاکو پولیس کے سامنے سرینڈر نھی کرینگے وہ اپنے انجام کا انتظار کرے-کچے کے علاقے رھنے والے دیھاتیوں کو چاھیے ڈاکووں کو پناھ نہ دیں-جو بھی دیھاتی ڈاکووں کو پناھ دینگا وہ بھی ملوث پایا جائے گا-


