کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)وادی کوئٹہ اور اس کے گرد و نواح میں موبائل فون انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
موبائل انٹرنیٹ سروس کی بندش سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہوئے ہیں بلکہ کاروباری افراد اور آن لائن تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بھی سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ آن لائن کاروبار، ڈیجیٹل ادائیگیاں اور تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
تاحال موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے حوالے سے حکومتی سطح پر کوئی مؤقف یا وضاحت سامنے نہیں آ سکی، جس کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سروس کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور بندش کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔


