متحدہ عرب امارات(ایچ آراین ڈبلیو) (یو اے ای) نے صدر شیخ محمد بن زاید (MBZ) کی قیادت میں بھارت کا ایک مختصر مگر انتہائی مؤثر دورہ کیا، جو محض 1 گھنٹہ 45 منٹ پر محیط تھا۔ اس مختصر دورے کے نتائج طویل المدتی اور دہائیوں تک اثر رکھنے والے قرار دیے جا رہے ہیں۔
دورے کے بعد واضح ہوا کہ یو اے ای اور بھارت نے نہ صرف دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کیا بلکہ 100 ارب ڈالر کی تجارتی شراکت پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک نے اس سرمایہ کاری کو آئندہ چند برسوں میں 200 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے ایک واضح روڈ میپ بھی تیار کیا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ صرف تجارتی معاہدہ نہیں بلکہ یو اے ای کی طرف سے طویل مدتی اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی سوچ اور بھارت کے ساتھ مستحکم تعلقات قائم کرنے کی واضح مثال ہے۔ اس اقدام نے خطے میں سیاسی و اقتصادی تعلقات پر گہرا اثر ڈالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


