کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کا رات گئے پاک کالونی کے علاقے موٹر سائیکل سوار تین مسلح ڈکیتوں سے مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں جبکہ ایک کو بلا ضرب گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کے قبضے سے دو عدد غیرقانونی پستول بمعہ زندہ و چلیدہ راؤنڈ برآمد۔
ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے گئے چار موبائل فون اور حیدری کے علاقے سے چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ملزمان کی شناخت 1- محمد نواز (زخمی)، 2- نظام حسین (زخمی) اور 3- سلطان کے ناموں سے ہوئی۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
ملزمان گن پوائنٹ پر مال بردار ٹرالر چھیننے اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
گرفتار ملزم نواز نے مورخہ 20 فروری 2025 کو منزل پمپ کے علاقے سے ٹرالر چھینا تھا۔
مزکورہ بالا واردات کا مقدمہ 253/25 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ شاہ لطیف میں درج ہے۔
جبکہ ملزمان نے تھانہ اتحاد ٹاؤن، بلدیہ، مدینہ اور سائیٹ کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔


