ڈنمارک(ایچ آراین ڈبلیو)ڈنمارک میں شدید سردی کے باوجود ہزاروں افراد مظاہرے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور گرین لینڈ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکی کی شدید مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ امریکا گرین لینڈ کی خودمختاری کا احترام کرے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکا کی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دیگر ممالک نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کی حمایت نہیں کی تو امریکا ان پر تجارتی ٹیرف عائد کر سکتا ہے۔


