بھارت(ایچ آراین ڈبلیو)دہلی سے باگڈورا جانے والی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہونے کے بعد طیارے کو لکھنؤ میں ہنگامی لینڈ کرایا گیا۔ طیارے میں عملے سمیت تقریباً 230 افراد سوار تھے۔
پولیس کے مطابق بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں موجود ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کے ذریعے ملی۔
لکھنؤ پہنچنے کے بعد تمام مسافروں کو باحفاظت طیارے سے نکالا گیا اور اسکین کیا گیا، جبکہ طیارے کو ائیرپورٹ سے دور لے جا کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے مکمل تلاشی لی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں بم کی اطلاع کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


