تعلقہ دوڑ کے پریمی جوڑے نے پسند کی شادی، جان و مال کے تحفظ کے لیے حکام سے اپیل

نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو)تعلقہ دوڑ گوٹھ نذید احمد کمبوہ کے محمد دلاور ولد عبدالرزاق کمبوہ اور رابعہ بنت محمد عارف جٹ نے نواب شاہ کورٹ میں اپنی پسند کی شادی کر لی۔

رابعہ نے بولتا نواب شاہ نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شادی مکمل طور پر ان کی رضامندی سے ہوئی اور اس میں کوئی جرم شامل نہیں، تاہم ان کی والدہ اور دیگر گھر کے افراد انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں اور ان کی جان کو خطرہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ والدہ ارشاد بی بی نے تھانہ کوٹ لالو میں جھوٹی ایف آئی آر درج کروائی، اور ان کے شوہر دلاور کمبوہ کے بھانجے صادق ولد شریف کو ایس ایچ او ضلع خیرپور میرس، دین محمد کھوارا نے بلاوجہ حراست میں لیا ہوا ہے، جبکہ اس پر کوئی ایف آئی آر موجود نہیں۔

دلاور کمبوہ نے کہا کہ شادی ان کی اور رابعہ کی رضا سے ہوئی، کوئی اغواء یا زبردستی شامل نہیں، اور وہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور صادق کو فوری رہا کیا جائے۔

دلاور اور رابعہ نے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد، ایس ایس پی نوشہروفیروز، ایس ایس پی خیرپور اور دیگر اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ انہیں زندگی گزارنے اور جان و مال کے تحفظ کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں