پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ایک ہزار 800 کلو مردہ مرغیوں سے بھری گاڑی پکڑ لی

اٹک(ایچ آراین ڈبلیو) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران ایک گاڑی پکڑی جو ایک ہزار 800 کلو مردہ مرغیوں سے بھری ہوئی تھی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے پاس کوئی قانونی یا سپلائی کا ریکارڈ موجود نہیں تھا، اور موقع پر ہی تمام مردہ مرغیاں تلف کر دی گئیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں اور ریستورانوں میں فروخت کے لیے سپلائی کی جانے والی تھیں، تاہم کارروائی کے نتیجے میں یہ فروخت رک گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس قسم کی غیر معیاری اور غیر قانونی سپلائی روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں