کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے موجودہ صورتحال میں اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت پرامن احتجاج کےحق کو تسلیم کرتی ہے، احتجاج پر بیٹھے وکلا پرامن رہیں، وکلا بھی اپنےاردگرد شرپسندوں پر نظر رکھیں
درخواست ہےکہ افواہوں پر کان نہ دھریں، پرامن احتجاج کرنےوالوں کےخلاف کوئی کاروائی نہیں ہوگی ، وکلا سےدرخواست ہےکہ شہریوں کےلیےمشکلات کا سبب نہ بنیں ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ ملکی صورتحال اور حالات کا تقاضہ ہےکہ قومی یکجہتی کو فروغ دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل کوششوں سےکینال منصوبہ ختم ہوچکا
دریں اثنا سندھ بار کونسل کے وائس چئیرمین شفقت رحیم نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ ضیا لنجار کی سندھ بار کونسل سے رکنیت معطل کرنے کا اعلان کر دیا


