ضلع نوشہروفیروز (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے **جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے** کے لیے مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
**اے ایس پی / سب ڈویژنل پولیس افسر مورو، محمد آصف** کی ہدایات کے تحت **تھانہ نیوجتوئی پولیس** نے مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے **اغوا شدہ 18 سالہ لڑکے کو بحفاظت بازیاب کر لیا۔**
بازیاب ہونے والے لڑکے کی شناخت **زوہیب علی ولد سید میھر شاہ** کے نام سے ہوئی، جو چند روز قبل مبینہ طور پر اغوا ہو گیا تھا۔ پولیس نے لڑکے کو بازیاب کروا کر قانونی کارروائی کے بعد **ورثاء کے حوالے کر دیا۔**
نیوجتوئی پولیس نے ایک اور کارروائی میں **8 سالہ گمشدہ بچی کو بھی برآمد کر لیا۔** بچی کی شناخت **افسانہ دختر الٰہی بخش کھوکھر** کے نام سے ہوئی، جو چند دن قبل لاپتہ ہو گئی تھی۔ پولیس نے بچی کو بحفاظت بازیاب کروا کر **والد کے حوالے کر دیا۔**
یاد رہے کہ ضلع نوشہروفیروز پولیس **عوام کے جان و مال کے تحفظ، جرائم کے خاتمے، اور منشیات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں** جاری رکھے ہوئے ہے۔
—
💙 *شہری تحفظ اور جرائم کے خاتمے میں ہمارا ساتھ دیں:*
👉 [**hrnww.com/donate-us**](https://hrnww.com/donate-us)


