کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے ملزم حسنین رضا ولد سلیم رضا کو گرفتار کیا۔
ملزم کے زیرِ استعمال موٹر سائیکل نمبری KND-1459 تھانہ سرجانی کے علاقے سے سرقہ شدہ ہے۔ واردات کا مقدمہ الزام نمبر 78/2026 بجرم دفعہ 381/A ت پ تھانہ سرجانی ٹاؤن میں درج ہے۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ AVLC حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔


